Reg No. 04/19/01/18414/16

عظیم مجاہد آزادی پیر محمد مونس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت:
ہمیں مجاہدین کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے جس سے پتہ چلے کہ ہمارے بڑوں نے اس ملک کیلئے کیا قربانیاں دی ہیں

چمپارن ستیہ گرہ بھارت کی جدوجہد آزادی میں ایک ناقابل فراموش سنگ میل ہے۔ 20ویں صدی کے ابتداء میں برطانوی پالیسیوں کی وجہ سے کسان بہت پریشان تھے اور بہار کے چمپارن علاقے میں حالات ناقابل برداشت ہو چکے تھے ۔ایسے وقت میں ایک مرد مجاہد آزادی کے لیے لڑنے کا عزم کرنے والے ہزاروں مقامی لوگوں کو لے کر کھڑا ہوا،جس کی کوششوں نے آزادی کی جدوجہد کے ڈھانچے کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا۔وہ کوئی اور نہیں بلکہ آزادی کے لئے جدجہد کرنے والے،اپنی قوم کو برطانوی راج کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے پیر محمد مونس تھے۔
پیر محمد مونس نے بھارت میں ہندو-مسلم کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کا ذمہ لیا۔ پیر محمد مونس29مئی 1882میں پیدا ہوئے،اس وقت ملک کے حالات ٹھیک نہیں تھے لیکن انہوں نے انقلاب کا راستہ بچپن میں ہی چنا اور ان کی پسند کا ہتھیار قلم تھا۔ انہوں نے مقامی کسانوں کے مسائل کوبہت ہی مضبوطی کے ساتھ اٹھایا

© 2026 Benazeer Ansar Educational & Social Welfare Society All rights reserved.   Powered by: Web Roosters